حکومت نوجوانوں کو غیر نصابی سرگرمیوں کے مواقع فراہم کررہی:فیصل کھوکھر
لاہور(سپیشل رپورٹر)صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے کہا حکومت نوجوانوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کیلئے مواقع فراہم کررہی ہے۔۔۔
کھیلتا پنجاب اور لاہور یوتھ فیسٹیول اس سلسلے کی اہم کڑی ہے۔ انہوں نے کہا گراؤنڈ آباد ہوتے ہیں تو ہسپتال ویران ہوجاتے ہیں -ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی یونیورسٹی کے ہائی پرفارمنس سنٹر میں لاہور قلندرزکیلئے منعقدہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں بطور مہمان خصوصی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہو ں نے کہا ایسے پروگراموں کا انعقاد قابل کھلاڑیوں کو آگے آنے کے مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔