ازبک وفد کا دورہ این اے آر سی ، زرعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد(نامہ نگار)ازبکستان کے سفیر علی شیر عثمانوف کی قیادت میں ازبکستان کے ایک اعلیٰ سطح وفد نے قومی زرعی تحقیقاتی مرکز(این اے آر سی)کا دورہ کیا۔
زرعی تحقیقاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر غلام محمد علی نے وفد کو کونسل کے تحقیقی اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر غلام علی نے ایروپونک ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بیماری سے پاک آلو کے بیج کی پیداوار، جینوم پر مبنی ٹیکنالوجی کے ذریعے زیادہ پیداوار اور آب و ہوا سے ہم آہنگ فصلوں کی نئی اقسام کی تیاری اور نئی اقسام کی تیاری کے لیے رفتار افزائش کی سہولت (سپیڈ بریڈنگ) پر تبادلہ خیال کیا ۔ ازبک سفیر نے پی اے آر سی کی طرف سے کی جانے والی جدید زرعی تحقیق کو سرا ہا ، ا س موقع پر زرعی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔