الخدمت خواتین ٹرسٹ : 30مستحق فیملیز میں شادی باکس تقسیم
لاہور(سٹاف رپورٹر )الخدمت فائونڈیشن پاکستان کا واحد رفاعی ادارہ ہے جو زندگی کے ہر سماجی و معاشرتی شعبہ میں بلا تفریق رنگ و نسل نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں خدمات سرانجام دے رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار وائس پریزیڈنٹ الخدمت خواتین ٹرسٹ صبا ثاقب نے الخدمت خواتین ٹرسٹ لاہور کی جانب سے 30 مستحق فیملیز میں بچیوں کے لئے شادی باکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ثمینہ سعید نائب قیمہ حلقہ جماعت اسلامی خواتین ونگ پاکستان، زرفشاں فرحین جنرل منیجر الخدمت خواتین ٹرسٹ پاکستان، سوشل ایکٹیوسٹ رقیہ، طلعت خان پروگرام انچارج شادی باکس و دیگر معززین نے شرکت کی۔