ستھرا پنجاب کے ورکرز 4ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے پر سراپااحتجاج

ستھرا پنجاب کے ورکرز  4ماہ کی  تنخواہیں نہ ملنے پر سراپااحتجاج

الہ آباد ،تلونڈی (نمائندہ دنیا ، نامہ نگار)ستھرا پنجاب ورکرز کا 4ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر کنگن پور اورالہ آباد میںشدید احتجاج، ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی رہی۔

 عبد الرحمن ،شرافت ،عبدالرزاق ، اویس و دیگر نے میڈیاکو بتایا 4 ماہ سے تنخواہیں جاری نہیں کی گئیں، گھریلو معاملات بری طرح متاثر ہو رہے ہیں ۔ ورکرز نے الزام عائد کیا کہ بغیر وجہ بتائے کٹوتیاں میں کی جاتی ہیں۔ ورکرز نے مطالبہ کیا کہ کمشنر ، ڈپٹی کمشنر قصور و دیگر حکام فوری نوٹس لیکر تنخواہیں دلائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں