پیرا فورس اہلکاروں کاتاجرپردفتر لیجاکر مبینہ تشدد،تحقیقات کا حکم
شیخوپورہ(نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے پیرا فورس اہلکاروں کی طرف سے تاجر کو دکان سے زبردستی دفتر لیجاکر مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے پر۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر عمران ہرل کو تحقیقات کا حکم دیدیا اور 3 یوم میں رپورٹ طلب کرلی جبکہ مقامی عدالت نے متاثرہ تاجر کی پٹیشن پر ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ کے ایم ایس کو ہدایت کی ہے کہ تاجر کا فوری میڈیکل کروا کر میڈیکو لیگل جاری کیا جائے ۔ پیرا فورس اہلکاروں خرم وغیرہ نے تجاوزات کی آڑ میں شرقپور چوک سے تاجر اکبر کو دفتر لیجاکر تشدد کا نشانہ بنایا اور دھمکی دی کہ کارروائی کی درخواست واپس نہ لی تو کاروبارنہیں کرنے دینگے ۔ورثا معلوم ہونے پر دفترگئے تو 50 ہزار جرمانہ لیکر چھوڑا۔اپنے موقف میں پیرا فورس نے بتایا مذکورہ شخص کی دکان دودفعہ سیل کی، دونوں بارسیل توڑ نے پر کارروائی کی گئی۔