54لاکھ میٹرک ٹن گنے کی کرشنگ مکمل
لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)کین کمشنر پنجاب امجد حفیظ نے بتایا ہے کہ رواں سال اب تک پنجاب میں 5409889 میٹرک ٹن گنے کی کرشنگ مکمل ہو چکی ہے اور۔۔۔
کرشنگ سیزن کے آغاز سے اب تک شوگر ملیں روٹین کے ساتھ کرشنگ کر رہی ہیں اور حالیہ کرشنگ سے 430784 میٹرک ٹن چینی کی پیداوار حاصل ہوئی اور پنجاب میں 9دسمبر تک 542900 میٹرک ٹن چینی کے ذخائر موجود ہیں، ان میں گزشتہ سال کے سٹاک سے 112116 میٹرک ٹن چینی بھی شامل ہے جو صوبے کی ضرورت سے وافر ہے۔