حکام کو سٹینڈرڈ میڈیسن لسٹ اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت

 حکام کو سٹینڈرڈ میڈیسن لسٹ  اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت

لاہور (آن لائن) صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت ہوم ڈیپارٹمنٹ میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا -اجلاس میں جیل ہسپتالوں میں ریفارمز کے حوالے سے معاملات زیر غور آئے۔

صوبائی وزیر صحت کو گزشتہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا گیا- اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ہوم اور صحت و آبادی نے بھی شرکت کی -اس موقع پر صحت و آبادی، جیل خانہ جات و ہوم ڈیپارٹمنٹ کے افسران بھی موقع پر موجود تھے -خواجہ عمران نذیر نے متعلقہ حکام کو سٹینڈرڈ میڈیسن لسٹ اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں