تعلیمی معیار کی بہتری، مشترکہ لاہور انٹر یونیورسٹی لیگ قائم
17وائس چانسلرز کے تعلیمی تعاون کے فریم ورک پر دستخط ،میوزک مقابلہ
لاہور(خبر نگار )لاہور کی سرکاری اور نجی جامعات نے تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے اور طلبہ کی بہبود کیلئے مشترکہ طور پر لاہور انٹر یونیورسٹی لیگ قائم کر دی۔ اس مقصد کے تحت جی سی یونیورسٹی میں خواجہ خورشید انور میوزک مقابلے کے اختتام پر 17 جامعات کے وائس چانسلرز نے تعلیمی تعاون کے فریم ورک پر دستخط کئے ۔تقریب میں وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، چیئرمین پی ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر اقرار خان ودیگرموجود تھے ۔پروفیسر ڈاکٹر عمر چودھری نے کہا لاہور انٹریونیورسٹی لیگ کا مقصد نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے ۔ گلوکارہ حمیرا چنا اور کلاسیکل موسیقی کے استاد حمید علی خان نے خطاب میں تعلیمی اداروں میں موسیقی کی روایات کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔ مقابلہ میں غلام قنبر، خان افسر، سفیرہ جوہنی، غیاث حیدر، طوبیٰ خالد، مبشر حسن، آمنہ بتول، عباس فاروق، توسل مہدی، اریبہ شفیق، عباس، رابنسن، غلام شبیر، حماد ، عبداللہ فہیم، بسمہ ادریس، عندلیب، علی زین، نذر عباس، علی زر، فارین، علی حسنین ، حبیبہ رمضان، علی نواز، سلمان یعقوب اور ثاقب انور انعام کے حقدار قرار پائے ۔