دوساکو چوک کے قریب جوتوں کے گودام میں آتشزدگی
لاہور (کرائم رپورٹر )دوساکو چوک کے قریب جوتوں کے گودام میں آتشزدگی ،لاہور کے علاقے دوساکو چوک، نزد پھول منڈی، سگیاں روڈ میں واقع جوتوں کے ایک گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
اطلاع ملتے ہی لاہور سے ریسکیو فائر فائٹرز کی متعدد گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کر دی گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ گودام میں موجود جوتے بنانے کے خام مٹیریل میں لگی، جس کے باعث آگ تیزی سے پھیل گئی۔ فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں، جبکہ قریبی علاقوں کو احتیاطی تدابیر کے تحت محفوظ رکھا گیا ہے ۔