سادھوکے ،قصور:ٹریفک حادثات، 2نوجوان جاں بحق
شہباز کو بس نے کچلا، منظم حسین کو ٹرک نے ٹکر مار کر روند ڈالا
کالا شاہ کا کو، مصطفی آباد(نامہ نگاران) سادھوکے اور قصور کے علاقہ مصطفی آباد میں 2ٹریفک حادثات میں 2نوجوان جاں بحق ہوگئے ۔ نواحی گاؤں تمبولی کا رہائشی 17سالہ زین ولد شہبازسادھوکے کے قریب جی ٹی روڈ عبور کر رہا تھا کہ تیزر فتار بس نے اسے کچل ڈالا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ بس ڈرائیور فرار ہو گیا۔مصطفی آباد میں پکی حویلی کے قریب تیزرفتار ٹرک نے گاڑی کو کراس کرتے سروس روڈ پر پیدل چلنے والے محلہ رحمان پورہ کے رہائشی 18سالہ منظم حسین کو بری طرح روند ڈالا،شدید زخمی حالت میں طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال لاہور لے جایا گیا تاہم جانبر نہ ہوسکا ۔