ڈی پی او قصور کی مقتول بچے کے گھر آمد، انصاف کی یقین دہانی
قصور(نمائندہ دنیا)راجہ جنگ کے علاقہ سے 5 سالہ بچے کی لاش ملنے کا معاملہ، ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں مدعی مقدمہ کے گھر پہنچ گئے۔
والد اور اہل علاقہ سے ملاقات، اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا اور جلد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کروائی۔ ڈی پی او قصور نے جائے وقوعہ کا دورہ بھی کیااور کرائم سین یونٹ کو شواہد اکٹھے کرنے کیلئے طلب کیا۔عیسیٰ خاں کاکہناتھا کہ معصوم بچے کے اندھے قتل کیس کو ٹریس ، جلد درندہ صفت ملزم کو منظر عام پر لاکر لواحقین کو انصاف دلایا جائیگا۔