تلونڈی میں منشیات فروشی سے نوجوان نسل تباہ
تلونڈی(نامہ نگار)قصور کے علاقہ تلونڈی میں منشیات فروشی عروج پر،نوجوان نسل تباہی کا شکار، متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بن کر رہ گئے ۔
بھیڑ سوہڈیاں، بگھیانہ، سیدپور، پکھوکی، ججل نرمل کے ، اچل کے بھلیریاں میں منشیات فروشی خطرناک حد تک بڑھ چکی ،مختلف علاقوں میں منشیات باآسانی دستیاب ہونے سے کئی گھروں کے چراغ اس لعنت کا شکار ، متاثرہ خاندان کرب اور اذیت کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے منشیات فروشوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا اور نوجوان نسل کو اس لعنت سے بچانے کیلئے مؤثر اور عملی اقدامات کیے جائیں۔