ڈی سی شیخوپورہ نے شہری کے مکان کا 9سال پرانا قبضہ چھڑوادیا
کالاشاہ کاکو (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ عمران اشرف مارتھ نے وزیر اعلی ٰ کے حکم پر حدوکے تار بازار کے رہائشی عارف حسین کے 9سال سے مکان پر قابض کرایہ داروں شہباز عرف اسحق وغیرہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مکان خالی کروا کر قبضہ اصل مالکوں کے حوالے کر دیا۔
اشتعال میں آکر ملزموں نے مکان مالک کے گھراینٹوں، پتھروں کیساتھ دھاوا بول دیا جس پر تھانہ سٹی پولیس نے تین ملزموں کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔