بانی پی ٹی آئی چوریوں کی سزا پار ہے :رانا احمد عتیق
جو شخص شہداء کی تضحیک کرے وہ کسی صورت معافی کا مستحق نہیں ہے
کالا شاہ کا کو(نامہ نگار)چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے آبی وسائل انجینئر رانا احمد عتیق انور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی قانون توڑنے اور چوریاں کرنے کے جر م میں عدالتوں سے سزا پار ہے ہیں، جو شخص دہشتگردوں کو ملک میں آباد کرکے شہداء کی تضحیک کرے وہ کسی صورت معافی کا مستحق نہیں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے ڈی سی (ریونیو) عثمان جلیس ،اے سی توصیف کے ہمراہ مریدکے پریس کلب(متحدہ) میں یاسین برادرز اور میونسپل کمیٹی مریدکے کے خدمت گروپ کی طرف سے کیک کاٹنے کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔