نوسر باز معمر خاتون سے سونے کی بالیاں اور نقدی لے اڑا
لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ نوانکوٹ کی حدود میں نوسر باز کی واردات،نامعلوم نوسر باز بوڑھی خاتون سے سونے کی بالیاں اور نقدی لے اڑا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ نواں کوٹ کی حدود میں نامعلوم نوسر باز نے بوڑھی خاتون اللہ رکھی کو کہا کہ آپکے کے پیسے آئے ہیں جس کے بعد خاتون کو پیسے دلوانے کے بہانے نوسر باز گھر سے تھوڑا فاصلے پرلے گیااور کانوں سے بالیاں اتروا کر 15 ہزار نقدی لے کر رفو چکر ہوگیا ۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔