پولیس یونیفارم میں ملبوس ملزموں کی بیوپاری سے لوٹ مار

پولیس یونیفارم میں ملبوس  ملزموں کی بیوپاری سے لوٹ مار

لاہور(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی کے علاقے میں پولیس یونیفارم میں ملبوس ملزمان نے بیوپاری کو لوٹ لیا ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی کے علاقے میں پولیس یونیفارم میں ملبوس افراد نے کماہاں کے رہائشی محمد اسامہ کو روک کر نقدی چھین لی، اس دوران ملزمان مقدمہ درج کرنے اور سی سی ڈی کے مقابلے میں ہلاک کرنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے ،پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں