اضافی کمرے و دیگر کام سکول کونسلز سے کرانے کا فیصلہ
لاہور(خبر نگار)مسنگ فسلیٹیز اور ایڈیشنل کلاس رومز سکول کونسلز سے بنوانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا۔
پنجاب حکومت نے سی اینڈ ڈبلیو کیجانب سے ایڈیشنل کلاس رومز بنانے کی سمری مسترد کردی گئی ،سی اینڈ ڈبلیو نے ٹیکس معاف کرنے کی صورت میں سکول کونسل سے بھی سستے کمرے بنانے کی آفر دی تھی،اب ایڈیشنل کلاس رومز،خستہ حال عمارتوں کی تعمیر اور بنیادی سہولیات سکول کونسل کے ذریعے پوری کی جائیں گی،سکولوں میں مسنگ فسلیٹیز کو پورا کرنے کیلئے بجٹ کیں 40 ارب روپے مختص رکھے گئے ہیں۔