کرسمس،نیوائیر نائٹ،شہر میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن
لاہور(کرائم رپورٹر ) کرسمس اور نیو ائیر نائٹ کے پیشِ نظر پولیس نے شہر کے مختلف حساس علاقوں میں بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا۔
سرچ آپریشن نولکھا لنڈا بازار، ریلوے سٹیشن کے گردونواح، مستی گیٹ، گوالمنڈی، نیو انارکلی کے ہاسٹلز، مین بازار شاد باغ، راوی روڈ سبزی منڈی اور شاہدرہ کے برکت ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں کیا گیا۔