گلی میں کھیلتی بچی سے نازیبا حرکات کرنے والے دو اوباش گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر )شاہدرہ چوکی یوسف شہید بیگم پولیس نے گلی میں کھیلتی بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے دو اوباش گرفتار کر لیے ۔
چوکی یوسف شہید بیگم کوٹ پولیس نے 15 کی کال پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے گلی میں کھیلتی 9 سالہ بچی کو بہلا پھسلا کر اپنے گھر میں لے جا کر اسکے ساتھ فحش حرکات کرنے والے دو اوباش ملزمان کو گرفتار کر لیا۔