ای ٹیکسی سکیم کیلئے 22 ہزار سے زائد درخواستیں موصول

ای ٹیکسی سکیم کیلئے 22 ہزار سے زائد درخواستیں موصول

درخواست گزاروں کیلئے مختص گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جا سکتا :وزیر ٹرانسپورٹ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )پنجاب کی پہلی ای ٹیکسی سکیم پر اہم پیشرفت ،وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان کی زیر صدارت ای ٹیکسی سکیم پر سٹیرنگ کمیٹی کا تیسرا اجلاس ہوا جس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں 1100 الیکٹرک گاڑیاں سکیم کیلئے مختص کی گئی ہیں۔ سکیم میں 22 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔ درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد اپروول پر کام جاری ہے ۔ ہر لحاظ سے مکمل درخواستوں کو ای بیلٹنگ میں شامل کیا جائیگا، انفرادی درخواست گزاروں کیلئے مختص گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔ وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کی ای ٹیکسی سکیم پر تمام کام تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ای ٹیکسی سکیم سے خواتین کو بھی بہترین روزگار کمانے کا موقع ملے گا۔ ای ٹیکسی سکیم سے عوام کو بہترین سفری سہولیات فراہم ہو سکیں گی۔سکیم کیلئے بہت آسان شرائط رکھی گئی ہیں۔ انٹرسٹ کا سارا بوجھ حکومت خود برداشت کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں