پراپرٹی اونر شپ ایکٹ کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
لاہور(کورٹ رپورٹر) ہائیکورٹ میں پراپرٹی اونر شپ ایکٹ کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں۔
چیف جسٹس جسٹس عالیہ نیلم 22دسمبر پیر کو کیس کی سماعت کرینگی ۔عدالت نے درخواستوں پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کر رکھا ہے ۔عدالت نے درخواستوں پر حکومت پنجاب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔