پنجاب پولیس اور فلاحی ادارے کے مابین ایم او یو

پنجاب پولیس اور فلاحی  ادارے کے مابین ایم او یو

لاہور (کرائم رپورٹر )پنجاب پولیس اور معروف فلاحی ادارے المرا فاؤنڈیشن کے مابین مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کرنے کی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوئی۔

ایم او یو کے تحت پنجاب پولیس کو ملنے والے تمام لاوارث اور یتیم بچوں کی تعلیم، تربیت اور دیکھ بھال کی ذمہ داری المرا فاؤنڈیشن ادا کرے گی۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور چیئرپرسن المرا فاؤنڈیشن صوفیہ وڑائچ نے ایم او یو پر دستخط کیے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں