بھارت مسلسل پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کر رہا:مرکزی مسلم لیگ
لاہور (سیاسی نمائندہ)مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی بھارتی خلاف ورزی پر اقوام متحدہ کے ماہرین کی رپورٹ سے مودی سرکار کی مکاری بے نقاب ہوئی ہے۔
اقوام متحدہ نے بھی تصدیق کر دی ،بھارت یکطرفہ معاہدہ ختم نہیں کر سکتا،پانی زندگی ہے ،پاکستان پانی کے تحفظ کیلئے آخری دم تک جانے کو تیار ہے ،بھارت مسلسل پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کر رہا ہے۔