سیدنا ابو بکر صدیق ؓ تمام صحابہ کے امام :عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت
لاہور(سیاسی نمائندہ)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم،ناظم تبلیغ لاہور مولانا عبدالعزیز نے مانگا منڈی کا تبلیغی دورہ کیا ۔ جامع مسجد بلال، جامع مسجد ابو بکر ، جامع مسجد فاروقیہ، جامع مسجد نور میں اجتماعات سے خطاب کیا ۔
بعد ازاں امام الصحابہ کانفرنس جامع مسجد چراغ میں مولانا محمدارشدکی زیرنگرانی منعقد ہوئی ۔امام الصحابہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علما نے کہا کہ سیدنا ابو بکر صدیق ؓ تمام صحابہ کے امام ہیں، انبیا کرام کے بعد سب سے افضل ابو بکر صدیق ؓ ہیں۔