پیف :ب فارم کے بغیر ہزاروں بچوں کے داخلے مسترد

پیف :ب فارم کے بغیر ہزاروں بچوں کے داخلے مسترد

طلبہ ناٹ ویریفائیڈ کیٹگری میں شامل ،والدین ، سکول انتظامیہ پریشان

لاہور(خبر نگار) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے صوبے بھر میں ب فارم کے بغیر داخل کئے گئے ہزاروں بچوں کے داخلے مسترد کر دیے ہیں۔ پیف انتظامیہ کی جانب سے ایسے تمام طلبہ کو ناٹ ویریفائیڈ کیٹگری میں شامل کر دیا گیا ہے جن کا ب فارم ریکارڈ میں موجود نہیں۔ پیف حکام کے مطابق یہ داخلے پارٹنر سکولوں میں یکم اکتوبر سے 31 دسمبر کے دوران کئے گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق پیف کے ماتحت پی ایس آر پی، این ایس پی، ای وی ایس اور ایف اے ایس پروگرامز کے تحت اس وقت 17 ہزار سے زائد سکول کام کر رہے ہیں۔تعلیمی سال 2025-26 کیلئے نئے داخلوں کی باقاعدہ تصدیق کا عمل 12 جنوری سے شروع کیا جائے گا۔ اس مقصد کیلئے پیف کی انسپکشن ٹیمیں صوبے بھر کے سکولوں کا فزیکل وزٹ کریں گی اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔پیف انتظامیہ نے واضح کر دیا ہے کہ اگر کسی سکول میں جعلی اینرولمنٹ ثابت ہوئی تو متعلقہ ادارے کا لائسنس فوری طور پر منسوخ کر دیا جائے گا۔والدین اور سکول انتظامیہ پریشان ہوگئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں