فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کے باعث 9 پروازیں منسوخ
لاہور(نیوز رپورٹر)فلائٹ آپریشن متاثرہونے کے باعث 9 پروازیں منسوخ ہوگئیں جن میں کراچی سے بینکاک جانے والی تھائی کی پرواز ٹی جی 342۔۔۔
کراچی سے مسقط جانے والی اومان ایئر کی پرواز ڈبلیو وائے 324 اورکراچی سے لاہورجانے والی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 143،145شامل ہیں۔کراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 123 اور125،کراچی سے لاہورجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 306،کراچی سے تربت جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 501اورکراچی سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 761 بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہے۔