لاہور کینال پر فلوٹنگ ریسٹورنٹس کی تعمیر چیلنج

لاہور کینال پر فلوٹنگ ریسٹورنٹس کی تعمیر چیلنج

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں لاہور کینال پر فلوٹنگ ریسٹورنٹس کی تعمیر لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

آئینی درخواست ڈاکٹر اعجاز انور سمیت دیگر نے دائر کی ،درخواست میں پنجاب حکومت، ایل ڈی اے ، پی ایچ اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے درخواست میں مؤقف تھاکہ کینال کو تجارتی استعمال میں لانا ماحولیاتی قوانین اور ورثہ تحفظ کی خلاف ورزی ہے ۔ فلوٹنگ ریسٹورنٹس سے کینال کا قدرتی بہاؤ متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں