جنرل ہسپتال : ادویات کے قرضہ جات سے صورتحال خراب

جنرل ہسپتال : ادویات کے قرضہ جات سے صورتحال خراب

کمپنیوں کی سابق ادائیگی کی شرط پر ادویات دینے سے معذرت ، رقم کامطالبہ مسائل بڑھنے لگے ،جلد کمپنیوں کے بقایا جات ادا کر دیئے جائیں گے :انتظامیہ

لاہور(سجاد کاظمی سے )لاہورجنرل ہسپتال پر ادویات کے قرضہ جات سے صورتحال خراب ہونے لگی،لاہورجنرل ہسپتال کا مجموعی بجٹ کم، پنز کا بجٹ ہسپتال سے زیادہ ،مسائل بڑھنے لگے ۔ ادویات کی قلت اور مشینری کی خرابی پر کمپنیوں نے مینٹی ننس کی مد میں رقم کا مطالبہ کردیا۔ تفصیل کے مطابق موجودہ صورتحال کے مطابق لاہورجنرل ہسپتال میں موجود پنجاب انسٹی ٹیوٹ آٖف نیورو سائنسز کا ادویات کا بجٹ ڈیڑھ ارب روپے رکھا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹر کمپنیوں نے سابق ادائیگی کی شرط پر ادویات دینے سے معذرت کرلی ہے اور آخر کار ایم ایس لاہور جنرل ہسپتال نے انجمن بہبود مریضاں کی مدد سے 30لاکھ روپے کی ادویات منگوائی ہیں۔ذرائع کے مطابق سی ٹی سکین اور الٹراساؤنڈ مشینیں خراب ہونے پر کنٹریکٹر کمپنی نے مزمت سے انکار کیا ہے کیونکہ کمپنیاں پرانی رقم کی ڈیمانڈ کررہی ہیں۔انتظامیہ نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ بہت جلد کمپنیوں کے بقایا جات ادا کر دیئے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں