آئی جی ریلوے کی لیڈی باکسر کی حوصلہ افزائی، 2 لاکھ نقد انعام دیا
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)آئی جی ریلویز پولیس کی قومی و بین الاقوامی لیڈی باکسر ملائکہ زاہد کی کامیابیوں پر حوصلہ افزائی آئی جی ریلویز نے کوئٹہ کی رہائشی خاتون باکسر کے کارناموں کو سراہتے ہوئے 2 لاکھ روپے انعام بھی دیا۔
ملائکہ زاہد ریلویز پولیس کے کوئٹہ ڈویژن کے ہیڈ کانسٹیبل زاہد قیوم کی بیٹی ہیں، ملائکہ زاہد ابتک قومی وومن باکسنگ میں 6 اور مختلف ٹورنامنٹس میں 24 گولڈ میڈلز حاصل کر چکی ہے۔