گٹروں کے ڈھکن چوری کرنے پر سخت قانون کا مسودہ تیار

گٹروں کے ڈھکن چوری کرنے پر سخت قانون کا مسودہ تیار

لاہور(شیخ زین العابدین)پنجاب بھر میں گٹروں کے ڈھکن چوری ہونے کے واقعات کی روک تھام کے لیے محکمہ ہاؤسنگ نے سخت قانون کا مسودہ تیار کر لیا۔

مجوزہ قانون کے تحت مین ہول کورز چوری میں ملوث گینگز، فیکٹری مالکان یا گروہوں پر 10 لاکھ سے 1 کروڑ روپے تک جرمانہ عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ ملزمان کو کم از کم ایک سال اور زیادہ سے زیادہ تین سال قید کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے ۔مین ہول کورز کی خرید و فروخت میں ملوث سکریپ ڈیلرز پر 10 لاکھ سے 30 لاکھ روپے جرمانہ اور ایک سے تین سال قید کی سفارش کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں