محکمہ خزانہ کا اساتذہ کو اضافی الاؤنس دینے کی تجویز پر تحفظات کااظہار
لاہور(خبر نگار)محکمہ خزانہ پنجاب نے اساتذہ کو اضافی الاؤنس دینے کی تجویز پر سنجیدہ تحفظات کا اظہار کر دیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے واضح کیا ہے کہ اساتذہ کو اضافی الاؤنس دینے سے صوبے پر 2 ارب 70 کروڑ روپے کا اضافی مالی بوجھ پڑے گا، جو موجودہ مالی حالات میں ممکن نہیں۔محکمہ خزانہ نے سروس رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بننے والے ہیڈ ماسٹرز پر بھی اعتراضات اٹھائے ہیں اور مؤقف اختیار کیا ہے کہ غیر قانونی تقرریوں پر مالی مراعات نہیں دی جا سکتیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ ماسٹر الاؤنس 600 روپے سے بڑھا کر 5 ہزار روپے کرنے کی تجویز پر بھی شدید تحفظات ظاہر کیے گئے ہیں۔