کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 3 ملزم گرفتار
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور کی کارروائیاں، کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث 3 ملزمان گرفتارکرلیے گئے۔
گرفتار ملزمان میں شمیم احمد، امجد علی اور کلیم اللہ شامل ہیں، ملزمان کو لاہور اور ننکانہ صاحب سے گرفتار کیا گیا،گرفتار ملزمان کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے۔ ،ملزمان سے بھاری تعداد میں مختلف رجسٹرڈ کمپنیز کی جعلی مصنوعات برآمد ۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم رجسٹرڈ کمپنیز کی جعلی مصنوعات تیار کرنے ، سٹاک رکھنے اور فروخت کرنے میں ملوث پائے گئے ،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔