دوچورگینگ گرفتار،نقدی موبائلز،ددموٹر سائیکل برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)دوچورگینگ گرفتار،نقدی، موبائلز،موٹر سائیکل برآمدکرلئے گئے ۔
لاری اڈہ پولیس نے کارروائی میں موٹر سائیکل چوری اور جھپٹے کی وارداتوں میں ملوث ملزم ذوالقرنین اور ساتھی سفیان کو گرفتار کر کے 2 موٹر سائیکل 3 موبائل 1 لاکھ نقد ، اسلحہ جبکہباٹا پور پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی میں چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ منا مسیح اور راشد کو گرفتار کر کے 6 موبائلز، نقدی، اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ۔