بلدیاتی الیکشن نہ کرانے پرلاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور (کورٹ رپورٹر)بلدیاتی الیکشن نہ کرانے کیخلاف اپوزیشن کے رکن پنجاب اسمبلی نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔
امتیاز محمود شیخ ودیگر نے اظہر صدیق کے ذریعے موقف اختیار کیا ہے کہ بلدیاتی الیکشن نہ کرانا آئین کے منافی ہے جسکے بغیر اختیارات نچلی سطح پر منتقل نہیں ہوسکتے ،انتخابات میں تاخیر آئین کیخلاف ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ 30 دنوں میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا حکم دیا جائے ۔