یو ای ٹی میں‘‘ روزے کافلسفہ اور ہمارے سماجی رویے ’’ پر لیکچر
لاہور(خبر نگار )یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ الخوارزمی انسٹی ٹیوٹ کے زیرِ اہتمام روزے کا فلسفہ اور ۔۔۔
ہمارے سماجی رویے کے عنوان پر ایک فکری و علمی لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔ڈاکٹر تنویر قاسم نے اپنے خطاب میں کہا کہ روزہ محض بھوک اور پیاس کا نام نہیں بلکہ یہ ایک ہمہ جہت اخلاقی اور سماجی تربیتی نظام ہے جس کا بنیادی مقصد انسان میں تقویٰ پیدا کرنا ہے ۔ تقویٰ صرف ظاہری عبادات یا مذہبی شناخت کا نام نہیں بلکہ یہ ایک باطنی کیفیت ہے جو انسان کو ہر حال میں حلال و حرام کے شعور کے ساتھ زندگی گزارنے کی ترغیب دیتی ہے ۔