درخواست گزار کو ڈی جی پاسپورٹ سے رجوع کرنیکی ہدایت
لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ میں ڈی جی پاسپورٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر درخواست گزار کو ڈی جی پاسپورٹ سے رجوع کرنے کی۔۔۔
ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خرم شہزاد عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔، دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار علی زمان عدالتی حکم کے باوجود ڈی جی پاسپورٹ کے روبرو پیش نہیں ہوا، جبکہ درخواست گزار کے خلاف مقدمہ درج تھا۔