نجی میڈیکل کالجز کی طلبا سے اضافی فیس کے خلاف درخواست کا تحریری حکم
لاہور( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی جانب سے طلبا سے اضافی فیس وصول کرنے کے۔۔۔
خلاف درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا ،عدالت نے نجی کالج کو درخواست گزار کی بیٹی سے داخلے کیلئے اضافی فیس وصول کرنے سے روکتے ہوئے پی ایم ڈی سی کو تیس روز میں درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے رانا ندیم کی درخواست پر دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا ۔