بسنت فیسٹیول منانے کیلئے درخواست گزار کو جواب الجواب داخل کرانیکی ہدایت

 بسنت فیسٹیول منانے کیلئے درخواست گزار کو جواب الجواب داخل کرانیکی ہدایت

لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے صوبہ بھر میں بسنت فیسٹیول منانے کیلئے درخواست پر درخواست گزار کو ۔۔۔

جواب الجواب داخل کرانے کی ہدایت کر دی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اویس خالد نے صرف لاہور میں بسنت کی اجازت دینے کی درخواست پر سماعت کی،عدالت کو بتایا گیا کہ کوئی بھی شہری بسنت منانے کی اجازت لے سکتا ہے ،درخواست گزار نے بتایا کہ عدالت کے حکم پر ہوم سیکرٹری سے ملاقات کی،ہوم سیکرٹری نے واضع کیا کہ یہ پتنگ بازی کی اجازت ہے ۔، بسنت کی نہیں اور ڈی سی لاہور کی تیاری تھی ،اس لیے لاہور میں کائٹ فلائنگ کی اجازت دی ،عدالت نے درخواست پر سماعت 5 مارچ تک ملتوی کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں