ڈپٹی کمشنر ننکانہ کاسانگلہ ہل کا دورہ ، جاری کاموں کا معائنہ

 ڈپٹی کمشنر ننکانہ کاسانگلہ ہل کا  دورہ ، جاری کاموں کا معائنہ

ننکانہ صاحب (خبر نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ایک دن، ایک تحصیل ویژن کے تحت ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر رائو نے تحصیل سانگلہ ہل کا تفصیلی دورہ کیا۔۔۔

۔انہوں نے سپیشل ایجوکیشن سنٹر سانگلہ ہل میں جاری تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ لیا ۔متعلقہ افسروں نے سپیشل ایجوکیشن سنٹر کے جاری کاموں بارے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو سپیشل ایجوکیشن سنٹر کے کاموں کو جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر رائو نے سانگلہ ہل کے مختلف بازاروں کا وزٹ کیا، بازاروں میں اشیاء ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔انہوں نے خریداری کے لیے بازاروں میں موجود شہریوں سے اشیاء ضروریہ کی مقررہ کردہ نرخوں پر فراہمی بارے استفسار کیا۔ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر آفس کی زیرتعمیر عمارت کا بھی وزٹ کیا اور ایکسین بلڈنگ کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز آفس کے تعمیراتی کام کو جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں