سانگلاہل:ریلوے انڈر پاس کی بندش کیخلاف عوامی احتجاج رنگ لے آیا

سانگلاہل:ریلوے انڈر پاس کی بندش  کیخلاف عوامی احتجاج رنگ لے آیا

سانگلا ہل (تحصیل رپورٹر) ریلوے انڈر پاس پر عوامی احتجاج رنگ لے آیا ،ڈپٹی کمشنر ننکانہ محمد تسلیم اختر راؤ نے۔۔۔

 کہا کہ انڈر پاس میں کھڑا پانی فوری طور پر نکالا جائے گا، جو بھی پرائیویٹ انجینئر انڈر پاس کی بحالی کا حل نکالنے کیلئے آگے آئے گا، ضلعی انتظامیہ اسے بھرپور تعاون فراہم کرے گی، گزشتہ کئی روز سے ریلوے انڈر پاس کو بند کرنے کے حوالے سے کام ہو رہا تھا ،ریلوے کی طرف سے اس میں بھاری پتھر ڈال کر بند کرنے کا عمل جاری تھا ۔،عوامی حلقوں نے اس سلسلے میں بھرپور احتجاج کیا ۔ جس پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ محمد تسلیم اختر راؤ نے اسے فنکشنل کرنے کیلئے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں