موٹروے پولیس نے چھینی گئی گاڑی برآمد،2ملزم گرفتارکرلئے

موٹروے پولیس نے چھینی گئی  گاڑی برآمد،2ملزم گرفتارکرلئے

کالاشاہ کاکو(نامہ نگار)نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس نے سیالکوٹ سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی گاڑی ۔۔۔

جی ٹی روڈ مریدکے کے قریب برآمد کرکے دو ملزموں کو گرفتارکرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ مریدکے کے قریب مشتبہ گاڑی نظر آتے ہی سی پی او خرم باجوہ کی قیادت میں موٹروے پولیس نے تعاقب کیا، ملزموں نے فرار ہونے کی کوشش کی جسے موٹروے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا کرگاڑی برآمد اور دو ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ملزموں نے تھانہ اگوکی کے رہائشی شخص سے گاڑی چھینی اور فرار ہورہے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں