پیرا ، سول ڈیفنس کی کارروائی، غیرقانونی پٹرول مشین تحویل میں لے لی

پیرا ، سول ڈیفنس کی کارروائی، غیرقانونی  پٹرول مشین تحویل میں لے لی

الہ آباد (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنرز غلام مصطفی کے واضح احکامات پر پیرا فورس اور سول ڈیفنس نے بروقت اور۔۔۔

 مؤثر کارروائی کرتے ہوئے نواحی علاقے جاگووالہ سے غیرقانونی پٹرول مشین تحویل میں لے لی۔ذرائع کے مطابق ملک تبارک نامی شخص عرصہ دراز سے غیر قانونی طور پر پٹرول مشین چلا رہا تھا۔ اس سے قبل بھی سول ڈیفنس حکام مشین قبضے میں لے چکے تھے ، تاہم ملزم تبارک سٹام پیپر جمع کروا کر وقتی طور پر جان چھڑانے میں کامیاب ہو گیاتھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں