لائیو سٹاک کی کارروائی، مردہ بھینس کا گوشت پکڑا گیا،1 ملزم گرفتار
تلونڈی(نامہ نگار)محکمہ لائیو سٹاک کی کارروائی، مردہ بھینس کا گوشت پکڑ کر تلف کردیا، جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، دو فرار ہوگئے ۔۔۔۔
ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک چونیاں ڈاکٹر آصف کے مطابق محمداکبروغیرہ مردہ بھینس کو ذبح کر کے گوشت لے جارہے تھے کہ اطلاع ملنے پر محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیم نے کارروائی کی اور غیر معیاری و مضر صحت گوشت قبضے میں لے لیا۔محکمہ کی جانب سے مردہ گوشت کو موقع پر ہی تلف کر دیا گیا تاکہ انسانی صحت کو لاحق خطرات سے بچایا جا سکے ۔پولیس نے ملزم اکبر کو گرفتار کرلیا جبکہ عمران اور لیاقت فرارہوگئے ۔ پولیس نے ڈاکٹر آصف کی درخواست پر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔