مصطفی آباد میں 6موٹر سائیکلیں چوری
مصطفی آباد ( نامہ نگار )قصور کے علاقہ مصطفی آباد میں مختلف مقامات سے 6موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں ،وڈانہ، سرہالی کلاں۔۔۔
،امیر کالونی ،بلال چوک اور محلہ غربی بستی کے رہائشی فیصل ،شبیر ،طاہر ،خورشید، اور اسد اقبال سودا سلف خرید نے کیلئے بازار گئے تو چور بس سٹاپ پر کھڑی ان کی موٹر سائیکلیں چوری کرکے لے گئے ،محلہ باغیچی کارہائشی مدثر رہائش گاہ کے باہر اپنی مو ٹر سائیکل کھڑی کرکے اندر گیا تو پیچھے سے چور موٹر سائیکل لے گیا۔ ،پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔