سڑکوں کو بار بار کھودنے سے شہریوں کو شدید مشکلات

سڑکوں کو بار بار کھودنے سے شہریوں کو شدید مشکلات

روڈ کٹ کے نام پر سڑکیں متاثر ، کئی مقامات پر قواعد و ضوابط نظر انداز

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )صوبائی دارالحکومت لاہور میں مرکزی شاہراہوں سے لے کر گلی محلوں تک روڈ کٹ کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا ہے ، جہاں مختلف اداروں کی جانب سے سڑکوں کو بار بار کھودنے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ ذرائع کے مطابق محکمہ ہاؤسنگ کے زیر انتظام کام کرنے والے اداروں نے روڈ کٹ کے نام پر سڑکوں کی حالت کو بری طرح متاثر کیا ہے ، جبکہ کئی مقامات پر قواعد و ضوابط کو نظر انداز کیا گیا۔ مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بغیر پی ایچ اے ، واسا اور دیگر متعلقہ محکموں کی جانب سے روڈ کٹ لگانے کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں۔ حتیٰ کہ پی ٹی سی ایل کو لائن بچھانے کے لیے بھی باقاعدہ منظوری کے بغیر این او سی جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ، جس پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ان غیر منظم کھدائیوں کے باعث شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے اور شہریوں کو روزمرہ سفر میں تاخیر اور پریشانی کا سامنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں