لیسکوکا صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ
لاہور(آن لائن)لیسکو نے عیدالفطر کے دوران صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔۔۔
اس مقصد کے لیے کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال رہے گا ۔ذرائع کے مطابق چیف انجینئرز ٹی اینڈ جی آفتاب بٹ، پی آئی یو ذوالفقار بلوچ، او اینڈ ایم ندیم ملک کو کنٹرول روم کا انچارج مقرر کیا گیا ہے ۔