لکشمی چوک :واٹر ٹینک کی استعداد بڑھانے کا فیصلہ

لکشمی چوک :واٹر ٹینک کی استعداد بڑھانے کا فیصلہ

سیکرٹری ہاؤسنگ کا تعمیراتی سائٹ کا دورہ ، متعلقہ افسران کی منصوبے پر بریفنگ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )وزیر اعلیٰ پنجاب کے اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے مشن کے تحت لاہور میں بڑے اقدامات جاری ہیں، جہاں لکشمی چوک پر زیر تعمیر انڈرگراؤنڈ واٹر ٹینک کی استعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، منصوبہ مون سون سے قبل مکمل کر لیا جائے گا۔لاہور کو اربن فلڈنگ سے محفوظ بنانے کے لیے لکشمی چوک میں زیر تعمیر انڈرگراؤنڈ واٹر ٹینک منصوبے میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں، جس کے تحت ٹینک کی استعداد میں دس لاکھ گیلن کا اضافہ کر دیا گیا ہے ، جبکہ مجموعی گنجائش تین ملین سے بڑھا کر چار ملین گیلن کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے تعمیراتی سائٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد اور متعلقہ افسران نے منصوبے پر بریفنگ دی، جس میں بتایا گیا کہ نسبت روڈ، گوالمنڈی اور ملحقہ علاقوں سے بارشی پانی کو زیر زمین پائپ لائنز کے ذریعے اس ٹینک میں منتقل کیا جائے گا۔بریفنگ کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ ٹینک کی گہرائی اور ڈیزائن کو مزید بہتر بنایا گیا ہے تاکہ زیادہ مقدار میں پانی ذخیرہ کیا جا سکے ، جبکہ منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے کام کی رفتار بڑھاتے ہوئے 24 گھنٹے تعمیر جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں