سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ :ترقیاتی سرگرمیوں کا دائرہ کار وسیع

سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ :ترقیاتی سرگرمیوں کا دائرہ کار وسیع

نئے فیز میں تحصیل رائیونڈ اور اقبال ٹاؤن کو خصوصی طور پر شامل

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )لاہور میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت ترقیاتی سرگرمیوں کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ہے اور اب اس ماڈل کو شہر کے مزید علاقوں تک توسیع دی جا رہی ہے ۔ اس نئے فیز میں ایل ڈی اے کی طرف سے تحصیل رائیونڈ اور تحصیل اقبال ٹاؤن کو خصوصی طور پر شامل کیا گیا ہے ، جہاں سڑکوں، اطراف کے ماحول اور شہری سہولتوں کو جدید تقاضوں کے مطابق بہتر بنایا جائے گا۔منصوبے کے تحت رائیونڈ روڈ، جاتی عمرہ، ایل ڈی اے ایونیو ون، بھوبتیاں چوک اور پائن ایونیو جیسے اہم علاقوں میں خوبصورتی اور انفراسٹرکچر کی بہتری پر کام کیا جائے گا، جس کے لیے چار کروڑ بیس لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔ اسی سلسلے میں رائیونڈ سبزی منڈی سے صوئے اصل پھاٹک تک نئی سڑک کی تعمیر کا منصوبہ بھی شامل کیا گیا ہے ، جس پر چھبیس کروڑ پینتالیس لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ یہ سڑک نہ صرف ٹریفک کے دباؤ کو کم کرے گی بلکہ علاقے میں آمدورفت کو بھی مزید آسان بنائے گی۔دوسری جانب جوہر ٹاؤن میں واقع ایوانِ قائد اعظم پر بھی سسٹین ایبل ماڈل نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں