عید الفطر پر لاہور کے پارکوں میں خصوصی انتظامات مکمل
لاہور(آن لائن)عید الفطر کی تعطیلات کے دوران شہریوں کی بڑی تعداد کی پارکوں میں آمد کے پیش نظر پی ایچ اے نے ۔۔
شہر کے تمام بڑے پارکوں میں خصوصی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ یہ اقدامات وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق کیے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو محفوظ، پرسکون اور خوشگوار تفریحی ماحول فراہم کیا جا سکے ۔ایم ڈی پی ایچ اے راجہ منصور احمد نے کہا کہ اے کیٹگری کے پارکوں میں سکیورٹی اور نظم و ضبط کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ پارکوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کو مکمل فعال رکھا جائے گا ۔