میٹرک امتحانات کیلئے سخت سکیورٹی اور مانیٹرنگ کا فیصلہ
لاہور(خبر نگار ) لاہور کے تعلیمی بورڈ کے تحت ہونے والے میٹرک امتحانات کے لیے سخت سکیورٹی اور۔۔
مانیٹرنگ اقدامات کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔حکام کے مطابق امتحانات کے دوران نقل مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی اور بوٹی مافیا کو موقع پر گرفتار کر کے فوری مقدمات درج کیے جائیں گے ۔ امتحانی میٹریل غائب کرنے یا اس میں کسی بھی قسم کی بے ضابطگی پر بھی فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نقل کرانے میں ملوث اساتذہ پر آئندہ امتحانات میں ڈیوٹی پر پابندی عائد کی جائے گی۔